Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی ناکامی: حکومتی وزراء اور سیاست اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ، سیکیوٹی بڑھادی گئی

Now Reading:

بھارت کی ناکامی: حکومتی وزراء اور سیاست اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ، سیکیوٹی بڑھادی گئی
بھارت کی ناکامی: حکومتی وزراء اور سیاست اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ، سیکیوٹی بڑھادی گئی

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بد ترین شکست کے بعد حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کےخلاف ناکامی پرعوامی غصےسےبچنے کیلئے بھارتی اہم وزراء اور سیاست دانوں کی سیکورٹی بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے بعد دہلی پولیس کو اہم وزراء کی سکیورٹی بڑھانےکی ہدایت کردی ہے، جن سیاست دانوں اور وزراء کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے ان سب کا تعلق حکومتی جماعت بی جے پی سےہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم تشکرکی تقریب:بزدلانہ جارحیت کودشمن کیلئے ڈراؤنہ خواب بنادیا،وزیراعظم

انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکو بھی اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے،  اس کے علاوہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گبتااور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سمیت بی جے پی کے 25 رہنماؤں کی  سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انڈین ایکسپریس کے مطابق سکیورٹی پرمامور کیےجانےوالے اہلکاروں کو فائرنگ اور طبی امداد کی خصوصی تربیت بھی دی جائیگی، دیگر جن سیاست دانوں اور وزراء کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان میں جے پی نادا اور بھوپندر یادیو ، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی شامل ہیں، بی جے پی کے وزراء اور سیاست دانوں کو خطرات کے حوالے سے دہلی پولیس کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔

دفاعی ماہرین   کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ملک میں بھارتی سیاستدانوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے، مودی کے جنگی جنون اور ناکامی نے اپنے وزراء اورسیاست دانوں کی زندگیوں تک کو خطرات سے دوچار کردیا۔

دفاعی ماہرین نے مزید یہ بھی کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کےبعد عوامی غصے سےبچنے کے لیے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر