
پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارت میم اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافے سے متعلق سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت تمام شہریوں کا تحفظ کرے،خواہ ان کا مذہب کچھ بھی ہو، مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک، اور ریاستی سرپرستی میں نشانہ بنانا بین الاقوامی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فوج اور مذہب کا خطرناک امتزاج، خطے کے امن کے لیے خطرہ
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر بھڑکانا بین الاقوامی انسانی حقوق کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت کو بھڑکانا بین المذاہب ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News