Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کرلی

Now Reading:

بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کرلی
بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کرلی

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی ہے۔

مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار نے ویڈیو پیغام میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکہ جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ ہیں، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا  دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں  جب پاکستان نے کہا کہ  ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا، تو کسی کی بھی “پی فائیو ملک” کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی، سبھی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹائمز آف انڈیا نے مودی حکومت کی ناکامی پر سوالات اٹھادیے

بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!، وہ فرانس جس نے ہمیں ہتھیار بیچے، رافیل بیچا، وہ بھی اُس پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے، امریکہ، برطانیہ، روس اور چین تو  پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ہیں، تو بلآخ  پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہو گیا جبکہ ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی، قطر، یورپی یونین، امریکہ، کینیڈا، جاپان، روس اور چین سے بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو، سب کہہ رہے ہیں  جنگ مت کرو، میں بچانے آرہا ہوں، ایران بھی کہتا ہے جنگ مت کرو۔

انکا کہنا ہے کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ بھارت حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ “جنگ کرنی ہی نہیں “، اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے۔

بھارتی تجزیہ کار ںے مزید کہا کہ دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے، آپ کو اپنی لاش اپنے ہی کندہوں پر اٹھانی پڑے گی، وہ چاہے اس جنگ میں ہو یا کسی اور جنگ میں۔

یاد رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کرچکا ہے، خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کردیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر