
پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں چینی جنگی ساز وسامان کا مہارت کے ساتھ استعمال کر کے دنیا کودنگ کردیا جبکہ سابق بھارتی لیفٹننٹ نے بھارت کو آئندہ پاکستان سے جنگ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان نے چین کے جنگی طیاروں کے ذریعے بھارت کی ایئربیسز، ہیڈکوارٹرز اور رافیل جیسے طاقت ور طیاروں کو تباہ کرکے عالمی دفاعی ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے اور انہوں نے مسلح افواج کی مہارت کی تعریف کی۔
سابق لیفٹیننٹ جنرل پی آرشنکر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازو سامان کو چین سے بہتر استعمال کیا، اب اس مہارت کو دیکھ کر بھارت کو آئندہ پاکستان کے خلاف جنگ کا نہیں سوچنا چاہیے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ بھارت کو اب پاکستان سے جنگ کے بجائے چین سے لڑنا چاہیے اور میں بھی یہ پسند کروں گا۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کررہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل عسکری حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت میں ہونے والی تباہی سے دنیا کو آگاہ کیا تھا جب کہ بھارتی ایئرچیف نے رافیل گرنے کے سوال پر آئیں بائیں شائیں کی اور جواب دیا کہ جنگ میں نقصان ہوتا ہے مگر کوئی ایسا بیان نہیں دے سکتا جس سے دشمن کو فائدہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News