سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام ڈرامہ کو مودی کی سازش قرار دے کر بڑا انکشاف کردیا۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کر دیں۔
یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی اقتدار پرستی بے نقاب، ووٹ کے لیےجھوٹ کی سیاست کا سہارا
سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔

یشونت سنہا نے یہ بھی کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے ’شہیدوں‘ کے نام پر ووٹ مانگے تھے، جبکہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا ہے، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ درحقیقت مودی سرکار سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
