Advertisement
Advertisement
Advertisement

ششی تھرور کا کولمبیا میں پاکستان مخالف بیانیہ پذیرائی حاصل نہ کر سکا

Now Reading:

ششی تھرور کا کولمبیا میں پاکستان مخالف بیانیہ پذیرائی حاصل نہ کر سکا
ششی تھرور کا کولمبیا میں پاکستان مخالف بیانیہ پذیرائی حاصل نہ کر سکا

عالمی سطح پر بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ پھر ناکام ہوگیا، ششی تھرور کا کولمبیا میں پاکستان مخالف بیانیہ پذیرائی حاصل نہ کر سکا۔

بھارتی توقعات کے برعکس کولمبیائی حکومت نے بھارت کی بجائے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی، کولمبیا کی حکومت نے بھارتی حملوں میں پاکستانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی جارحیت کی مذمت کے بعد کولمبیا کی حکومت بھارت کے نشانے پر آ گئی۔

ششی تھرور نے کولمبیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’دہشتگردوں اور ان کے خلاف دفاع کرنے والوں میں کوئی مساوات نہیں ہو سکتی۔‘‘

کولمبیا کے سفارتی دورے میں ششی تھرور نے انڈس واٹرز ٹریٹی، پہلگام حملہ، اور آپریشن سندور جیسے موضوعات پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

ششی تھرور نے بھارت میں ہونے والی دہشتگردی کا قصوروار پاکستان کو ٹھہرایا، تاہم کولمبیا کی حکومت نے پاکستان مخالف بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹرمپ کی ثالثی کو عالمی سطح پر مسترد کردیا، ششی تھرور کا متنازع بیان

واضح رہے کہ کولمبیا پر تنقید سے قبل ششی تھرور امریکہ اور صدر ٹرمپ کے خلاف بھی سخت بیانات دے چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کی ناقص سفارتی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارت کا جارحانہ سفارتی رویہ اور ناقص حکمت عملی عالمی سطح پر اسے تنہا کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر