بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف یوٹیوبر سمیت کئی افراد گرفتارکرلیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف یوٹیوبر جوتی ملہوترا جو کہ اپنے ٹریول چینل ’’ٹریول ود جوتی‘‘ کے نام سے کافی شہرت رکھتی ہیں کو پانچ دیگر افراد کے ساتھ مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا
جوتی ملہوترا پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ روابط رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔
بھارت میڈیا کا کہنا ہے کہ جوتی ملہوترا کی پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز ان کے 2023 کے دورے کے دوران ہوا، جہاں انہوں نے ایک پاکستانی کے ساتھ دوستی کی۔
حکام کا الزام ہے کہ اس رابطے کے ذریعے انہوں نے خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطہ قائم کیا حساس نوعیت کا ڈیٹا شیئر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
