
امریکی صدر ٹرمپ
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا اور مودی کے آپریشن سندور کے جواب میں معرکہ حق کا آغاز کیا اور اسے کامیابی سے تکمیل تک پہچایا دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
پاکستان کی اس امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کو جہاں دنیا بھر میں سراہا گیا وہی امریکی صدر بھی اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلیٰ معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی ہے، ہم دونوں سے تجارتی معاہدے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص؛ امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کرجنگ بندی کی اپیل کی، پھرہٹ دھرمی سےصدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔
دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت کےجھوٹے بیانیے کو صدر ٹرمپ نے کھلے الفاظ میں رد کرتے ہوئے سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News