
ایلون مسک نے کہا کہ صدرٹرمپ کے مشیر اور دوست کےطور پرکام کرتارہوں گا۔
صدرٹرمپ کی جانب سےالیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کےاعزازمیں وائٹ ہاؤس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسک نے بہترین کام کیاہے، اور امریکی حکومت کےاربوں روپےبچائے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کوجنگ کرنے سے روکا، دونوں کی جنگ ایٹمی تباہی میں تبدیل ہوسکتی تھی، پاکستان اوربھارت کےرہنماؤں کاشکریہ اداکرناچاہتاہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ سےعلیحدہ، اہم عہدے سے دستبرداری کا اعلان
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نےپاکستان اور بھارت کیساتھ تجارت کی بات کی ہے، ان لوگوں کیساتھ تجارت نہیں کرسکتےجوایک دوسرےپرگولیاں چلارہےہوں، پاکستان اوربھارت نےلڑائی روک دی، دوسرےلوگوں کوبھی روک رہےہیں۔
صدرٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان تجارتی مذاکرات کشیدگی کی وجہ سےخطرےمیں ہیں، ہم نےبات کی کہ جنگ کرنےوالوں سےتجارت نہیں ہوسکتی۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اورحماس جنگ بندی کےقریب ہیں، غزہ میں جنگ بندی سےمتعلق آج یاکل خبردوں گا، غزہ میں جنگ بندی کااعلان جلدمتوقع ہے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام 60 دن کی جنگ بندی سےمتعلق حماس کےجواب کےمنتظرہیں، جبکہ ایران کیساتھ جوہری پروگرام پرمعاہدہ بھی قریب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News