
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطےمیں بدلتی صورتحال پرسخت تشویش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے ہمسایہ ہیں چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کو پہلاموقع دیں، دونوں ملک پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسے اقدامات سےگریز کریں جو کشیدگی کومزید ہوا دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News