Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی کا اظہار

Now Reading:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی کا اظہار
اگر ایران دوبارہ یورینیئم افزودگی شروع کرتا ہے تو امریکی حملہ ہوگا، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ / فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کو دانشمندانہ، بہادرانہ اور دور اندیش فیصلوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سمجھداری سے حالات کا ادراک کیا اور جارحیت سے گریز کا راستہ اپنایا، جو کہ نہایت اہم اور بروقت فیصلہ تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوتا تو اس کے نتیجے میں لاکھوں معصوم جانیں خطرے میں پڑ سکتی تھیں، امریکہ کو اس تاریخی اور جرأت مندانہ فیصلے تک پہنچنے میں دونوں ممالک کی مدد کرنے پر فخر ہے۔

Advertisement

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکہ، بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو نمایاں طور پر فروغ دے گا۔

Advertisement

امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک سنجیدگی سے کوشش کریں تو مسئلہ کشمیر کا کوئی پُرامن حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر