Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ

Now Reading:

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ

واشنگٹن: امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدائی امریکی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق حالیہ امریکی فضائی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں، ابتدائی امریکی انٹیلی جنس معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی اہم جوہری تنصیبات بدستور محفوظ ہیں اور جوہری پروگرام کا بنیادی ڈھانچہ ابھی بھی قائم ہے۔

سی این این کے مطابق حملوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر رکا نہیں بلکہ صرف چند مہینوں کے لیے متاثر ہوا ہے، ان حملوں میں امریکہ نے ٹوماہاک میزائلوں کا استعمال کیا، جن کا ہدف اصفہان، نطنز اور فردو میں موجود جوہری تنصیبات تھیں۔

سی این این کا کہنا ہے کہ اصفہان میں واقع پلانٹ کی زیر زمین سطح انتہائی مضبوط ہے اور عام بموں سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق یہ تنصیب فردو سے زیادہ مستحکم تصور کی جاتی ہے، امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایران کے پاس کئی خفیہ جوہری تنصیبات بھی موجود ہیں جو اس حملے کا ہدف نہیں بنیں اور بدستور فعال ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ زیر زمین قائم دو اہم جوہری عمارتیں حملوں میں تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے صرف ان پلانٹس کے داخلی راستے متاثر ہوئے جبکہ بنیادی تنصیبات محفوظ رہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ابتدائی تجزیہ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جس میں حملوں کے بعد ہونے والے جنگی نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Advertisement

تجزیے کے مطابق یہ کارروائی ایرانی جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو سکی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائیاں ایران کی جوہری صلاحیت کو “ختم” کرنے کے لیے کی گئی تھیں، تاہم انٹیلی جنس رپورٹس اس دعوے کی مکمل تائید نہیں کرتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر