Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ، راہول گاندھی کا ذات پر مبنی مردم شماری پر زور

Now Reading:

مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ، راہول گاندھی کا ذات پر مبنی مردم شماری پر زور
مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ، راہول گاندھی کا ذات پر مبنی مردم شماری پر زور

مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز، راہول گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دے دیا۔

مودی راج میں اقلیتیں اور ہنر مند طبقات ترقی کی دوڑ سے باہر ہیں، سیاسی آواز معدوم ہوگئی، جبکہ اقتدار صرف چنندہ طاقتوروں کے قبضے میں ہے۔

مودی سرکار میں پسماندہ طبقات صرف ووٹ بینک بن کر رہ گئے، ان کی آواز نہ پارلیمنٹ میں سنائی دیتی ہے نہ پالیسیوں میں جھلکتی ہے۔

مودی کا نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘، حقیقت میں ہے چند کا راج، باقی سب کا استحصال، یہ نعرہ سیاسی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی راج میں آزادی صحافت شدید خطرے سے دوچار

Advertisement

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ان نمائندوں نے مودی حکومت کی جانب سےسیاسی اور سماجی سطح پر مسلسل نظراندازی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل سننے اور حل کرنے والا کوئی پلیٹ فارم یا نمائندہ موجود نہیں۔

بھارت میں ہمیں آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا، میڈیا، بیوروکریسی، تعلیم اور کارپوریٹ میں ہماری کوئی مؤثر نمائندگی نہیں ہے۔

صنعتی ترقی کے نام پر مودی سرکار نے وشوکرما برادری کے ہاتھوں سے ہنر اور روایتی روزگار چھین لیا، نئی نسل بے روزگاری کا شکار ہے۔

راہول گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے او بی سی سمیت تمام طبقات کی مساوی شراکت کے لیے ذات پر مبنی ’جتنی آبادی، اتنا حق‘، مردم شماری کا مطالبہ دہرا دیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی صرف حق کی نہیں، شناخت کی ہے، جس دن جاتی چنگڑ ٹیبل پر آ گیا، نظام کی حقیقت سب کے سامنے بےنقاب ہو جائے گی۔

Advertisement

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ہر طبقے کو اس کی آبادی کے مطابق جائز نمائندگی، شراکت اور حق ملنا ہی حقیقی جمہوریت ہے، ہم اس قوم کے ہنر مند لوگوں کے ساتھ ان کی عزت اور مساوات کی جدوجہد میں کھڑے ہیں، اور انہیں انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر