Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ، چینی تجزیہ کار کی بھارت کو کھلی وارننگ

Now Reading:

پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ، چینی تجزیہ کار کی بھارت کو کھلی وارننگ
پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ، چینی تجزیہ کار کی بھارت کو کھلی وارننگ

چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ۔

چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان) کے لیے پانی روکا، تو چین خاموش نہیں رہے گا۔

وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا، بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا، تو اوپر والا (چین) کیا کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں: چینی مہمان کے ہاتھوں بھارتی میڈیا کی رسوائی، ارنب گوسوامی کی بولتی بند

چینی تجزیہ کار نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جیسا تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔‘‘

Advertisement

وکٹر گاؤ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے، اس کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی۔

چینی تجزیہ کار نے کہا کہ ’’چین اور پاکستان کی دوستی آئرن کلاڈ ہے، ہم پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘‘

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت خطے میں آبی توازن کو بگاڑتا ہے، تو چین برہمپترا کارڈ استعمال کر سکتا ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ وکٹر گاؤ کی وارننگ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی کھلی حمایت پاکستان کی سفارتی فتح اور بھارت کی تنہائی کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر