Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سے نکلنے کے بعد ایلون مسک کا ٹرمپ پرسنگین الزام

Now Reading:

حکومت سے نکلنے کے بعد ایلون مسک کا ٹرمپ پرسنگین الزام
حکومت سے نکلنے کے بعد ایلون مسک کا ٹرمپ پرسنگین الزام

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے حکومت سے نکلنےکے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرسنگین الزام کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر ارب پتی صنعتکار ایلون مسک نے اپنے پیغام  میں کہا کہ اب بڑےانکشاف کاوقت آگیاہے۔

ایلون مسک نے امریکی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اصل ڈونلڈٹرمپ ایپسٹین کی فائلوں میں موجودہے، ٹرمپ انتظامیہ اس لیےجیفری ایپسٹین فائلزپبلک نہیں کررہی، یاد رکھیں، سچ ایک دن ضرور سامنے آئےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل پر شدید تنقید

یاد رہے کہ یہ فائلز مشہور کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین سے متعلق سرکاری دستاویزات ہیں۔ ایپسٹین پر الزام تھا کہ وہ امیر اور بااثر افراد کیلئے کم عمر لڑکیوں کا انتظام کرتا تھا۔ ان فائلوں میں ان تمام لوگوں کے نام شامل ہو سکتے ہیں جو اس کے ساتھ رابطے میں تھے یا اس کے کام میں شامل تھے۔

Advertisement

ایلون مسک نے صدرٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے بغیر صدرڈونلڈٹرمپ الیکشن ہارجاتے، میرے بغیر ڈیموکریٹس کوایوان میں کنٹرول مل جاتا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کی تنقیدسےبہت مایوسی ہوئی ہے، ایلون مسک بل کےمعاملات سےبخوبی واقف تھے۔

تاہم ایلون مسک ایکس پر ٹرمپ کے بیان کے حوالے کہا کہ مجھےبگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایاگیا، بل عجلت میں منظورکیاگیاکہ ارکان بھی نہ پڑھ سکے۔

ٹرمپ اور الیکٹرک کار کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے درمیان اختلافات بڑھنے پر جمعرات کو ٹیسلا کے حصص 15 فیصد سے زیادہ گر گئے ، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر