ایرانی وزیردفاع جے 10 سی فائٹر جیٹ میں / فوٹو ایکس گریب
کیا ایران بھی چین سے جے 10 سی فائٹر جیٹ طیارے خریدنے جارہاہے ؟ ۔ ایرانی وزیردفاع کی چین میں جے 10 سی فائٹرجیٹ میں تصویر پر ہلچل مچ گئی۔
ایران کے وزیر دفاع اس وقت چین میں موجود ہیں۔ وہ اور ان کی ٹیم J-10C فائٹر جیٹ کا معائنہ کر رہی ہے۔
یہ وہی جیٹ ہے جو پاکستان نے مئی 2025 میں استعمال کرکے بھارت کے کم از کم 6 طیارے مار گرائے تھے۔
ایران جوہری مقامات پر امریکی حملوں کے بعد اپنے دفاعی نظام خاص طور پر فضائی طاقت کو بڑھانا چاہتاہے۔
تہران اب چینی J-10C لڑاکا طیاروں اورفضائی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑے معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے آج ہی ایران پر طنز کیاتھا کہ ایران کو بحالی کے لئے اب پیسوں کی ضرورت ہوگی۔
ٹرمپ نے ساتھ ہی چین کو بھی مشورہ دے ڈالا تھا کہ اب چین چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتاہے۔
تو کیا ایران چین سے تیل کے بدلے فائٹر جیٹ طیارے ،پائیلٹس کی تربیت اور بڑے دفاعی معاہدے کرے گا؟۔
BREAKING:
Iran’s Defence Minister Aziz Nasirzadeh has arrived in Beijing following the U.S. bombing of Iranian nuclear facilities.
AdvertisementIran is now planning to buy a large number of Chinese J-10C fighter jets, along with advanced Chinese air defense systems, to rapidly upgrade… pic.twitter.com/3OCH6P96EY
— Defence Index (@Defence_Index) June 25, 2025
دفاعی خبروں اورعالمی تنازعات پر گہری نظر رکھنے والے ادارے کے سوشل اکائونٹ سے ایک تصویر جاری ہوئی ہے۔
اس تصویر کے جاری ہوتے ہی عالمی سطح پر ہلچل مچ گئی ہے۔ جس میں ایرانی وزیردفاع کو جے 10 سی فائٹرجیٹ کا معائنہ کرتے دیکھا گیاہے۔
یہ سوال بھی کیاجارہاہے کہ کیا ایران بھی چین سے جے 10 سی فائٹر جیٹ طیارے خریدنے جارہاہے ؟۔ جس کا جواب یقیناً ’’ہاں‘‘ ہے ۔
واضح رہے کہ ایران اب اپنی فضائی طاقت کو تیزی سے دوبارہ منظم کرنے کی کوششوں پر عمل پیراں ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
