Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز فضا میں

Now Reading:

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز فضا میں
اسرائیل کا ایران کے 6 ایئرپورٹس، میزائل لانچنگ سائٹس پر 15 طیاروں سے حملہ، 10 اہلکار شہید 

تل ابیب: ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈرونز فضا میں بھیج دیے ہیں، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈفرین نے کہا ہے کہ اگلے چند گھنٹے اسرائیل کے لیے “انتہائی سخت” ہوں گے۔

ایرانی جوابی کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے کئی اہم فوجی اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو سخت ترین سزا کے لیے تیار رہنا چاہیے

دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کیلئے مکمل طور پر تیار رہے، اسرائیل یقینی طور پر قیمت ادا کرے گا۔

Advertisement

ایرانی حکومت کے مطابق جنگ ہم نے شروع نہیں کی لیکن کہانی کا انجام ایران لکھے گا۔

ایرانی حملوں کی تفصیلات

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیلی شہروں کی جانب بڑی تعداد میں ڈرونز روانہ کیے ہیں۔ ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہے اور اسرائیل کو اس کے حالیہ اقدامات کی سزا دی جا رہی ہے۔

اسرائیلی ردعمل اور حفاظتی اقدامات

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف حالیہ فضائی آپریشن میں اسرائیل کے 200 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا، جس میں ایران کے 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، اسرائیلی اسپتالوں میں زیرِ زمین وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بوشہر جوہری پلانٹ محفوظ

Advertisement

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو اسرائیلی حملوں میں نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس کی سیکیورٹی مکمل طور پر فعال ہے۔

علاقائی صورت حال اور ممکنہ نتائج

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان یہ کشیدگی ممکنہ طور پر ایک وسیع جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس سے پورا مشرقِ وسطیٰ متاثر ہو گا، عالمی برادری کی جانب سے فوری طور پر تحمل اور سفارتی حل پر زور دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر