Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

Now Reading:

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان، عراق سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج عید قربان منا رہے ہیں۔

عید کے روز نماز کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

 ان کے علاوہ پورے سعودی عرب میں ہزاروں مساجد میں نمازِ عید ادا کی گئی جس میں مقامی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی مسلمان شامل تھے۔

عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی گئی، جس کے بعد حجاج نے حلق (سر منڈوانے) کی رسم ادا کی۔

Advertisement

اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے نواحی علاقے منیٰ میں لاکھوں حجاج نے رمی جمرات (شیطان کو کنکریاں مارنے) کی رسم ادا کی۔

Advertisement

اس سے قبل حجاج نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے قیام کیا اور وہاں سے رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں۔

گزشتہ روز حج کے رکنِ اعظم، وقوفِ عرفہ کے موقع پر مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا گیا، تاہم اس دوران مسجد الحرام کے امام، شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں پر اتحاد، تقویٰ اور حقوق العباد کی اہمیت پر زور دیا، خطبے میں خاص طور پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی۔

دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے آئے عازمین حج اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور رات مزدلفہ میں گزاری۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر