Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اس مبارک دن عازمین حج اپنے اہل و عیال ساتھ ملک و قوم، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو دعاؤں میں رکھیں‘

Now Reading:

’اس مبارک دن عازمین حج اپنے اہل و عیال ساتھ ملک و قوم، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو دعاؤں میں رکھیں‘
’اس مبارک دن عازمین حج اپنے اہل و عیال ساتھ ملک و قوم، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو دعاؤں میں رکھیں‘

وفاقی وزیر مذہبی آمور سردار محمد یوسف نے کہا کہ آج یوم عرفہ کا نہایت مبارک دن ہے، اس بابرکت اور مبارک دن کے موقع پر عازمین حج سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جہاں اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لیے دعا کریں، ساتھ ملک و قوم، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی آمور سردار محمد یوسف کا میدان عرفات سے عازمین حج کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ہم مناسک حج ادا کرنے کے سلسلے میں میدان عرفات میں موجود ہیں، دنیا بھر سے اور پاکستان سے ایک لاکھ سترہ ہزار عازمین فریضہ حج ادا کررہے ہیں، جو عازمین آج یہاں موجود ہیں یہ سب خوش قسمت لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج کا دن حج کا رکنِ اعظم: وقوف عرفہ کی تیاری، منیٰ میں روحانی منظر

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج یوم عرفہ کا نہایت مبارک دن ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو قائم و دائم رکھے مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے۔

 سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت پاکستان،افواج پاکستان کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں قوم کو  سرخروئی حاصل ہوئی لہذا  عازمین دعاؤں میں  سول و عسکری قیادت کو یاد رکھیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں اپنی اور حکومت پاکستان کی جانب سے تمام عازمین حج کو فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر