مکہ مکرمہ میں ایک بار پھر “لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ” کی روح پرور صدائیں بلند ہو گئیں، جب لاکھوں فرزندانِ اسلام نے مناسکِ حج کا آغاز منیٰ میں قیام سے کیا۔
عازمینِ حج آج یومِ عرفہ کے موقع پر رکنِ اعظم “وقوفِ عرفہ” کی ادائیگی کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔
اس دوران عازمین مسجدِ نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور غروبِ آفتاب تک عرفات کے مقدس میدان میں قیام کریں گے۔
مغرب کے وقت اذان کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
اس مقام پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے کنکریاں بھی جمع کی جائیں گی۔
حجاجِ کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے، جو حج کے اہم لمحات میں سے ایک ہے اور روحانی لحاظ سے بے حد فضیلت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں لبیک اللّٰہم لبیک کی گونج کے ساتھ مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
