Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس ایئر شو میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی

Now Reading:

پیرس ایئر شو میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی
پیرس ایئر شو میں سیاہ پردوں سے ڈھکے ہوئے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کے اسٹالز

پیرس: پیرس ایئر شو کے منتظمین نے متعدد اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو ’’جارحانہ ہتھیاروں‘‘ کی نمائش پر شو میں شرکت سے روک دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس ایئر شو میں اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز کو بڑے سیاہ پردوں سے ڈھانپ دیا گیا جن میں اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI)، رافائل اور ایل بٹ سسٹمز شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ منتظمین نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب معلوم ہوا کہ ان کمپنیوں کی طرف سے نمائش کیے گئے ہتھیار شو کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ان کمپنیوں میں سے بعض اسرائیلی فوج کو ایسے ہتھیار فراہم کرتی ہیں جو غزہ میں استعمال ہوتے ہیں، جیسے جدید ترین ڈرون سسٹمز وغیرہ۔

رپورٹ کے مطابق رافائل کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنے اسٹال کو مکمل طور پر ڈھانپے جانے پر حیرت اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہیں اس فیصلے کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی جب کہ رافائل کمپنی نے اس فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزارت دفاع نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف ’’تفریق‘‘ کی ایک مثال ہے۔

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک شرمناک اور بے مثال فیصلہ ہے جو واضح طور پر سیاسی اور تجارتی مقاصد پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر