Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدرٹرمپ نے 12ملکوں پر مکمل سفری پابندیاں عائد کردیں

Now Reading:

امریکی صدرٹرمپ نے 12ملکوں پر مکمل سفری پابندیاں عائد کردیں
امریکی صدرٹرمپ نے 12ملکوں پر مکمل سفری پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے12ملکوں پرمکمل سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نےسفری پابندیوں کےحکمنامے پردستخط کردیے، جبکہ سفری پابندی کی فہرست میں موجود ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

صدارتی حکمنامہ کے مطابق سفری پابندی کااطلاق آئندہ پیرسےشروع ہوگا۔

افغانستان، ایران، یمن، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، کانگوپرمکمل سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ برما، چاڈ، کانگو، ایریٹریا، استوائی گنی اورہیٹی پر بھی مکمل سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاترکی پرعائدپابندیاں ختم کرنےکااعلان

Advertisement

تاہم برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ترکمانستان، وینزویلاپرجزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

حکمنامہ کے مطابق جزوی سفری پابندیوں کاشکارممالک کےمسافروں کی سخت جانچ پڑتال ہوگی۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اورعوام کی سلامتی اورمفاد کےتحفظ کےلیےکام کررہےہیں۔

دوسری جانب محکمہ خارجہ، ہوم لینڈسیکیورٹی کو امریکہ مخالف ملکوں کی فہرستیں تیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر