
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنےکا خیرمقدم کرتے ہیں، یقین ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے میں مدد ملےگی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک سہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات کے نتائج پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد، ‘لڑاؤ اور حکومت کرو’ بھارتی نظریہ ناکام
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری و ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے، چین ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تشکیل پر کام کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News