Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران پر حملے اور خامنہ ای کے قتل کی دھمکیاں؛ آیت اللّٰہ سیستانی کا پہلا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

ایران پر حملے اور خامنہ ای کے قتل کی دھمکیاں؛ آیت اللّٰہ سیستانی کا پہلا بیان سامنے آگیا
ایران پر حملے اور خامنہ ای کے قتل کی دھمکیاں؛ آیت اللّٰہ سیستانی کا پہلا بیان سامنے آگیا

عراق کے شیعہ مذہبی رہنما آیت اللّٰہ علی السیستانی نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں اور سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مجرمانہ فعل قرار دے دیا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ علی السیستانی کی جانب سے یہ بیان ایران پر بڑھتے دباؤ اور عسکری حملوں کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔

آیت اللّٰہ سیستانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی مذہبی قیادت کے خلاف دھمکیاں پورے خطے کے لیے سنگین نتائج کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں، ایسے اقدامات سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ “ناجائز جنگ” کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کریں۔

پس منظر

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے بیانات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی نقل و حرکت سے وہ باخبر ہیں اور اگر چاہیں تو انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں، تاہم “فی الحال ایسا ارادہ نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک انٹرویو میں عندیہ دیا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی ہلاکت ممکنہ طور پر ایران-اسرائیل تنازع کا خاتمہ لا سکتی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: مسلط کیاگیا امن یا جنگ قبول نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا واضح پیغام

Advertisement

 اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی خامنہ ای کو سخت انجام کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

مزید برآں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ سیستانی کا بیان خطے میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایک محتاط مگر مؤثر پیغام ہے، جو خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے طاقت کے بجائے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر