Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی پر جنگی جنون طاری، خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ جاری

Now Reading:

مودی پر جنگی جنون طاری، خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ جاری
مودی پر جنگی جنون طاری، خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ جاری

مودی سرکار پر جنگی جنون طاری ہے اور خطے میں اسلحے کے حصول کے لیے نئے معاہدے کیے جارہے ہیں، جس کے لیے کثیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی ہے۔

تجویز کے مطابق بھارتی فوج کیلئےکوئیک ری ایکشن سرفیس-ٹو-ائیر میزائیل سسٹم خریداری کی منظوری لی جائیگی۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے مطابق ’’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ اور پاکستان کی دفاعی ضروریات

Advertisement

اے این آئی نیوز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے، دفاعی نظام QRSAM  کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے۔

یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم کرتا ہے، یہ جدید نظام ڈی آر ڈی او، بی ای ایل اور بی ڈی ایل کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اے این آئی نیوز نے بتایا کہ دفاعی نظام QRSAM ڈرونز، ایئرکرافٹ اور کروز میزائلز کیخلاف 24 گھنٹے آپرشنل رہ سکتا ہے، دفاعی نظام کے حصول کی منظوری ثابت کرتی ہے کہ بھارتی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت کی بڑے پیمانے پر اسلحے کی خریداری خطے کے امن کیلئے بڑاخطرہ ہے۔

حکومت پاکستان اس بات کو واضع کر چکی ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اپنے دفاع میں بھر پور جوابی وار کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر