
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں کے اندر اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں امریکہ کے ممکنہ کردار کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ایک جامع پالیسی سامنے لائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ 14 دنوں کے اندر امریکی مداخلت سے متعلق حتمی پالیسی بیان دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی بھی قسم کی مداخلت سے قبل تمام سفارتی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
ادھر قومی سلامتی کے مشیر ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ ابھی بھی سفارتی حل کی ایک کھڑکی کھلی ہے اور امریکہ تمام ممکنہ ذرائع سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News