Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کا کرپشن ٹرائل مؤخر کردیا

Now Reading:

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کا کرپشن ٹرائل مؤخر کردیا
گریٹراسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے خطرہ ہے،اسلامی ممالک کا انتباہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن ٹرائل کو یروشلم کی ضلعی عدالت نے دو ہفتوں کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے نیتن یاہو کو اس عرصے کے دوران حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے میں مؤخر کیے جانے کی وجہ سفارتی سرگرمیوں اور قومی سلامتی کے معاملات کو قرار دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کو “سیاسی انتقام” قرار دیتے ہوئے کیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد کا انحصار بھی اس مقدمے کی نوعیت پر ہو سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت نے محض دو روز قبل نیتن یاہو کی جانب سے سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، تاہم اب قومی سلامتی کے پیش نظر نرمی برتی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ نیتن یاہو پر تین مختلف مقدمات میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی جیسے سنگین الزامات عائد ہیں اور ان کے خلاف یہ مقدمات اسرائیل کی سیاسی تاریخ کے سب سے متنازع کیسز میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر