Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام واقعہ؛ ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

Now Reading:

پہلگام واقعہ؛ ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
پہلگام واقعہ؛ ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے پہلگام واقعے پر جاری کردہ بیان میں پاکستان کو شامل نہ کرکے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو سخت دھچکا دیا، اور نئی دہلی کا پاکستان مخالف بیانیہ خاک میں ملا دیا۔

بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی مسلسل کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے بیان میں پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا گیا، جوکہ نئی دہلی کی جھوٹ پر مبنی مہم پر زوردار طمانچہ ہے۔

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھارت کو دہشتگردی کا مظلوم یا متاثرہ تسلیم نہ کرنا مودی سرکار کے لیے سفارتی سطح پرایک تلخ شکست ہے، جو خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرنے کی آخری کوششوں میں مصروف ہے،  بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر نہ چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت ناکام، پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی آئندہ رپورٹ جس میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی، جو كے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ پاکستان، کینیڈا اور امریکہ میں دہشتگردی کو اسپانسر کرنے والے بھارتی نیٹ ورک ’’را‘‘ اور ’’این آئی اے‘‘ کے ذریعے کروڑوں کی فنڈنگ جلد بے نقاب ہونے والی ہے۔

Advertisement

پاکستان نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 4,000 دہشتگردوں کو جیل بھیجا، جبکہ 12 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط کیے۔ دوسری طرف بھارت ان راجوری حملہ آوروں کو اعزازات دے رہا ہے جنہوں نے معصوموں کا خون بہایا۔ ایف اے ٹی ایف کی یکطرفہ دباؤ پالیسی سامراجی تعصب کی غماز ہے۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 15 سخت جائزے برداشت کیے، لیکن بھارت اب تک بچا ہوا ہے۔ بھارت کی سنگھ پریوار سے وابستہ این جی اوز جو ہر سال 220 ملین ڈالر دہشتگردوں تک ’’خیرات‘‘ کے نام پر پہنچاتی ہیں ان پر ایف اے ٹی ایف کی کوئی نگرانی کیوں نہیں؟ ہم ایف اے ٹی ایف سے بھارت کا فوری ’’میوچوئل ایویلیوایشن‘‘ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کو پہلگام حملے میں ملوث کرنے کی سازش اس وقت ناکام ہوئی جب ایف اے ٹی ایف کے مذمتی بیان میں پاکستان کا نام تک نہیں لیا گیا، یہ نئی دہلی کے زہریلے پراپیگنڈے پر ایک عالمی سطح کی ذلت آمیز چوٹ ہے۔

بھارت کی منافقت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے  ایک طرف دہشتگردی کے خلاف وعظ، دوسری طرف کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردی کو فنڈنگ۔ ایف اے ٹی ایف کو فوراً این آئی اے اور را کے خفیہ بجٹز کا آڈٹ کرنا چاہیے۔ بھارت کی دہشتگردی فیکٹری کو مزید کھلی چھوٹ نہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر