Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی

Now Reading:

ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد ہلاکتوں کا امکان

آبنائے ہرمزبند/ فوٹو

ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔ جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایاجارہاہے کہ ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کوباقاعدہ بند کرنے کی قرارداد منظورکرلی۔
تاہم اس اقدام پر حتمی فیصلہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل (سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل) دے گی۔  جو ایران میں عسکری و دفاعی فیصلوں کا سب سے بااختیار ادارہ ہے۔

آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے خطے پرممکنہ اثرات کیاہوسکتے ہیں؟

ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے اثرات خطے پر کیا ہوسکتے ہیں؟۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے ۔

Advertisement

آبنائے ہرمزخلیج فارس کو بحیرہ عمان سے ملاتی ہے۔ روزانہ قریباً 2 کروڑ بیرل تیل اسی راستے سے دنیا بھرکومنتقل ہوتا ہے۔
اس گزرگاہ کے شمالی کنارے پر ایران جب کہ جنوبی کنارے پر عمان اور متحدہ عرب امارات ہیں۔
آبنائے ہرمزکم سے کم چوڑائی 21 میل ہے۔ اسے توانائی کے عالمی تجارتی راستوں میں نقطہ انجماد بھی کہا جاتا ہے۔

ایرانی پارلیمان کا یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اوراسرائیل جنگ عروج پرپہنچ چکی ہے۔ پورے خطے کو ایک ممکنہ جنگ کی طرف دھکیل دیا گیاہے۔
ایران کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پرحملے  کرکے اسکی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔ ایرانی حکام کاکہناہے کہ  اس کاجارحیت کاسخت جواب دینا لازم تھا۔

تیل کی قیمتیں بڑھ چکیں،ترسیل کاںظام شدید متاثرہوگا

Advertisement

اس غیر معمولی صورتحال نے عالمی منڈی پر بھی شدید اثر ڈالا ہے۔ خام تیل کی قیمتیں جنوری 2025 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) 74.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

مزید برآں خلیج عمان میں حالیہ دنوں میں دو تیل بردار بحری جہازوں کے تصادم نے بھی آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی خدشات کو مزید بڑھا دیا۔
علاوہ ازیں  تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر