Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 روز میں کس کا کتنا نقصان ہوا ؟ ایران اسرائیل جنگ میں تباہی  کی تفصیلات!

Now Reading:

9 روز میں کس کا کتنا نقصان ہوا ؟ ایران اسرائیل جنگ میں تباہی  کی تفصیلات!
9 روز میں کس کا کتنا نقصان ہوا ؟

اہران اسرائیل جنگ/ فوٹو

9 روز میں کس کا کتنا نقصان ہوا ؟ ایران اسرائیل جنگ میں تباہی  کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 13 جون سے جاری  جنگ کے خاتمے کا فوری امکان نظر ںہیں آرہا۔

اسرائیل نے جیٹ طیاروں کے ذریعے ایران کے اندراہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

30 اسرائیلی ہلاک، 400 ایرانی شہید،دونوں ممالک کے 5 ہزارسے زائد شہری زخمی 

اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور بڑی تعداد میں سویلینز شہید ہوئے۔

دوسری طرف 9 روزہ جنگ میں کم از کم 30 صیہونی ہلاک اور تقریباً 1500 سے زائدزخمی ہوئے۔

Advertisement

تاہم  ایرانی حملے میں کسی اہم عسکری شخصیت کونشانہ نہیں بنایا جاسکا۔

ایرانی حکام کے  مطابق اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد افراد کی شہیدہوچکے۔ان میں 54 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

صیہونی  حملوں میں 3 ہزار 56 افرادزخمی بھی  ہوئے۔

جانی نقصانات میں واضح فرق کی وجہ ؟

دونوں ممالک میں جانی نقصانات میں واضح فرق کی وجہ بھی سامنے آچکی ہے۔ اسرائیل کے پاس ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت، جدید شہری دفاعی نظام ، محفوظ پناہ گاہیں اور بنکرز موجودہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل کے پاس فضائی یا میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع کا ارلامنگ سسٹم بھی موجود ہے۔

Advertisement

ایران میں جدید شہری دافاعی نظام اور بنکرز جیسی سہولیات نہیں نہ حملوں کی پیشگی اطلاع کاکوئی نظام ہے ۔

مزید براں یہ کہ ایران  سے داغے گئے  میزائلوں کواسرائیل پہنچنے میں کم از کم 12 منٹ لگتے ہیں۔ اسرائیل کا دفاعی نظام راستے میں ہی ان کی نشاندہی کردیتاہے۔

پیشگی الازمنگ کے بعد لاکھوں شہری فوراً محفوظ پناہ گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ یہ پناہ گاہیں گھروں کے ساتھ بھی موجودہیں۔

اجتماعی استعمال کے لیے حکومت کی طرف سے بھی بنائی گئی ہیں۔

صیہونی شہری اس وقت تک محفوظ بنکرز  سے نہیں نکلتے جب تک دوسرے سائرن کے ذریعے انہیں اطلاع نہیں دی جاتی۔

 

Advertisement

ایرانی شہری جزبہ شہادت سے سرشار،صیہونی خوفزدہ !

ایرانی شہری جزہ شہادت سے سرشار ہیں ۔ اسرائیلی حملوں کے دوران بھی ایرانی شہری سڑکوں پرنکل آئے ۔ خامنہ ای اور حکومت کی حمات میں مظاہرے کرتے رہے ۔

Advertisement

اسرائیلی شہری خوفزہ ہیں، کچھ تو ملک سے فرارمیں ہی عافیت محسوس کررہے ہیں ۔ باقی ماندہ صیہونیوں میں خوف واضح عیاں ہے۔ بعض اسرائیلی جنگ بندی  کی درخواست کرتے بھی دکھائی دیے ۔

ہزاروں کی تعداد میں صیہونی بنکرز میں ہی رہنے کو ترجحیح دے رہے ہیں یہاں تک کہ اپنے معمولات بھی وہیں انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement

تل ابیب اور حیفیہ جیسے شہروں  میں ہر طرف تباہی ، آگ اور دھواں

تل ابیب اور حیفہ سے جیسے اہم اسرائیلی شہر کھنڈرات کے مناظر پیش کررہے ہیں ۔ ایرانی حملوں سے کوئی بھی صیہونی شہر محفوظ نہ رہا۔

Advertisement

تیل کے ذخیرے کی تباہی اسرائیل کے لئے بڑا دھچکا

دریں اثنا ایرانی حملون میں تیل کا ذخیرہ تباہ ہونا اسرائیل کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔ یہی وجہ ہے اس کا اشاہ گزشتہ روز ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بھی دیا۔

ایران اس سے قبل بھی جنگی صورتحال میں رہ چکا،شہادت اہم ،تباہی کی کوئی وقعت نہیں 

 ایران اس سے قبل بھی جنگوں میں رہ چکاہے ۔ایرانی شہریوں یا حکمرانوں کی نظر میں  شہادت اہم مقام ہے ۔ جبکہ تباہی کی کوئی وقعت نہیں۔

9 روز میں کس کا کتنا نقصان ہوا ؟ ایران ااسرائیل جنگ میں تباہی  کی تفصیلات تو سامنے آگئیں مگر تباہی ہولناک داستان پیچھے چھوڑ جاتی ہے ۔

جنگوں کی ہولناکیوں کے بجائے دنیا کو اس وقت امن کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر