Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ نے ٹک ٹاک کی فروخت میں مزید 90 دن کی توسیع کردی

Now Reading:

امریکہ نے ٹک ٹاک کی فروخت میں مزید 90 دن کی توسیع کردی
امریکہ نے ٹک ٹاک کی فروخت میں مزید 90 دن کی توسیع کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی فروخت یا چینی کمپنی بائیٹ ڈانس سے اس کی ملکیت چھوڑنے کی آخری تاریخ میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی کمپنی بائیٹ ڈانس کو امریکی اثاثے، جن میں مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک بھی شامل ہے، بیچنے یا چھوڑنے کی آخری تاریخ میں مزید  90 دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’میں نے ابھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹک ٹاک کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 90 دن (یعنی 17 ستمبر 2025) کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیوئٹ نے کہا، ’’صدر ٹرمپ نہیں چاہتے کہ ٹک ٹاک بند ہو ‘‘انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اگلے تین مہینے میں فروخت مکمل کرانے پر توجہ دے گی تاکہ امریکیوں کو یہ یقین دلایا جاسکے کہ ان کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بیوٹی ٹپس سے جِلدی امراض کا خدشہ، ماہرین کا انتباہ

Advertisement

واضح رہے کہ یہ تیسری بار ہے کہ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی مؤخرکی ہے۔

دوسری جانب، ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کو سراہا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ’ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور حمایت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹک ٹاک 170 ملین سے زائد امریکی صارفین کے لیے دستیاب رہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے امریکی شیئر امریکیوں کے پاس ہونے کا قانون بنایا تھا، جبکہ دوسری صورت میں ٹک ٹاک کوامریکہ میں بند کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر