مدینہ: سعودی عرب نے فریضہ حج ادا کرنے والے ایرانی حجاج کرام کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق خادمِ حرمین شریفین کی ہدایات پر ایرانی زائرین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ایک خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جو ان کی روانگی کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق واپسی کے عمل کے پہلے مرحلے میں ایرانی حجاج کے ابتدائی گروپ کو مدینہ سے ایئرپورٹ تک بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت؛ ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایرانی حجاج کی واپسی کو منظم، محفوظ اور سہل بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال تقریباً 76 ہزار ایرانی شہریوں نے فریضہ حج ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
