
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا۔
آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ بند ہونے میں مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: “عراق جنگ کے پیچھے نیتن یاہو کا ہاتھ تھا”، ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کردی
آسٹریلوی ٹی وی کی جانب سے نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ کیا آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ ہے؟
اس سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔
امریکی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔
اس سے قبل اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News