Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران ہزاروں افراد زخمی، احتیاط کی اپیل

Now Reading:

ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران ہزاروں افراد زخمی، احتیاط کی اپیل
ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران ہزاروں افراد زخمی، احتیاط کی اپیل

انقرہ: ترکیہ میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کی قربانی کے دوران 14 ہزار 372 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہو گئے، تاہم زیادہ تر زخمی افراد چھریوں سے خود کو کاٹ بیٹھے یا بے قابو جانوروں سے چوٹ کھا بیٹھے۔

ترکیہ کے وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انقرہ میں 1,049، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد کو اسپتال لایا گیا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے عمل کے لیے تجربہ کار اور تربیت یافتہ قصائیوں کی خدمات حاصل کریں تاکہ اس قسم کے خطرناک حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری

وزیر صحت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پچھلے برس بھی عید کے دوران اسی نوعیت کے واقعات میں تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ قربانی کے عمل کو محفوظ بنانے پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پچھلے سال بھی ترکیہ میں عید کے موقع پر قربانی کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر