Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کو پاش پاش کردیا، ایرانی قوم کبھی سرینڈر نہیں کرے گی، آیت اللہ خامنہ ای

Now Reading:

اسرائیل کو پاش پاش کردیا، ایرانی قوم کبھی سرینڈر نہیں کرے گی، آیت اللہ خامنہ ای
ایران کا آذربائیجان۔آرمینیا امن معاہدے کے تحت ٹرمپ کوریڈور روکنے کا اعلان

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حالیہ ایران-اسرائیل تنازعے میں صہیونی ریاست کے خلاف ایرانی کارروائی کو ایک تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم نے جس اتحاد، شجاعت اور فہم و بصیرت کا مظاہرہ کیا، اس نے دشمن کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’میں ایرانی عوام کو صہیونی ریاست کے خلاف عظیم الشان فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ہماری 9 کروڑ کی قوم ایک آواز، ایک صف، شانہ بشانہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہوئی اور دنیا کو دکھا دیا کہ وقت آنے پر ایرانی قوم ایک سیسہ پلائی دیوار بن سکتی ہے‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کیا ایران بھی چین سے جے 10 سی فائٹر جیٹ طیارے خریدنے جارہاہے ؟

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے بڑے بڑے دعوے اور جدید دفاعی نظام ایرانی حملوں کے سامنے بے اثر ثابت ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے اسرائیل کے کثیر سطحی دفاعی نظام کو توڑ کر رکھ دیا۔ یہ ایک عسکری نہیں بلکہ ایمانی قوت کی جیت ہے۔ ہم نے طاقتور صہیونی ریاست کو اللہ پر ایمان، قومی وحدت اور عزم و حوصلے کے ذریعے شکست دی۔

امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’امریکا اس جنگ میں صرف اس لیے کودا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہو جاتا مگر اس کے باوجود، امریکا کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ یہ اس کی بڑی ناکامی ہے۔

Advertisement

انہوں نے ایرانی قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی ریاست کے تمام تر دعوؤں، جنگی برتری اور عالمی حمایت کو پاش پاش کردیا۔ ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔ ہمارا عزم، ہمارے ایمان سے جڑا ہے۔

Advertisement

سپریم لیڈر نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایرانی عوام، مسلح افواج اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور اس فتح کو ملتِ ایران کی صدیوں پرانی جدوجہد کا تسلسل قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر