 
                                                                              امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سےتجارتی مذاکرات فوری ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس کینیڈا کے خلاف کارڈز ہیں، وقت آنے پر استعمال کریں گے۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ افریقہ میں 30 سال سےجاری جنگ کوآج ختم کرادیا، غزہ میں آئندہ ہفتے سیز فائرکاامکان ہے، غزہ میں صورتحال خوفناک ہے، خوراک کی قلت ہے، غزہ میں امن قائم کرنےکےقریب ہیں۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت میں جنگ بندی کرانے پر بہت خوشی ہوئی، پاکستان اور بھارت کے پاس جوہری ہتھیارہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈرکےبیان پرجلد ردعمل دوں گا، امن قائم ہوتاہےتولاکھوں لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوتی ہیں، ایران نے ایٹمی ہتھیار کیلئے یورینیم افزودگی کی تودوبارہ حملہ کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 