Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں دھماکے سے یوکرین جنگ کا سابقہ فوجی ہیرو اور ڈپٹی میئر ہلاک

Now Reading:

روس میں دھماکے سے یوکرین جنگ کا سابقہ فوجی ہیرو اور ڈپٹی میئر ہلاک
روس میں دھماکے سے یوکرین جنگ کا سابقہ فوجی ہیرو اور ڈپٹی میئر ہلاک

ماسکو: روس کے جنوبی علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں روسی جنگی ہیرو اور یوکرین جنگ میں شامل سابق فوجی، زاور الیگزانڈرووچ گرٹسئیف ہلاک ہو گئے۔ وہ اسٹاوروپول شہر کے نائب میئر تھے اور ان کی عمر 34 برس تھی۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دھماکہ جمعرات کی صبح اسٹاوروپول کی ایک سڑک پر ہوا اور یہ حملہ ایک دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا۔ واقعے میں گرٹسئیف کے ساتھ ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور ضروری شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا اور ریاستی میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ گرٹسئیف اور دوسرا شخص ایک سنسان سڑک پر پارک شدہ گاڑیوں کے قریب ملتے ہیں اور جیسے ہی وہ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو زور دار دھماکہ ہوتا ہے۔

Advertisement

دھماکے کے بعد ویڈیو میں گرٹسئیف زمین پر گرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جب کہ دوسرا شخص دھماکے سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

ریاستی خبررساں ایجنسی ’’تاس‘‘ کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والا دوسرا شخص نزدیکی عمارت میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر رہ رہا تھا۔

Advertisement

اسٹاوروپول کے علاقائی گورنر ولادیمیر ولادی میروف نے ٹیلیگرام پر بیان میں کہا کہ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، بشمول یوکرین سے جڑے ممکنہ دہشت گرد حملے کے۔

گرٹسئیف صدر ولادیمیر پیوٹن کے شروع کردہ ’’ٹائم آف ہیروز‘‘ پروگرام کا حصہ تھے جس کا مقصد یوکرین جنگ کے تجربہ کار فوجیوں کو سرکاری عہدوں پر فائز کرنا ہے۔

پروگرام کی ویب سائٹ کے مطابق گرٹسئیف نے ماریوپول کی فضائی کارروائی کی قیادت کی اور میزائلوں کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ہدف بندی کی نئی تکنیکیں متعارف کرائیں جن کے ذریعے “آزوف” کی سپلائی بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ماریوپول پر روسی قبضہ 2022 میں 86 دنوں کے خونریز محاصرے کے بعد ممکن ہوا جو کہ یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد کی بدترین لڑائیوں میں سے ایک تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس دوران شہر کی 90 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 4 لاکھ 30 ہزار کی آبادی میں سے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

Advertisement

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق ماریوپول میں تقریباً 20 ہزار عام شہری ہلاک ہوئے، اگرچہ اس تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں۔ یوکرین نے روس پر عام شہریوں کی ہلاکتوں کے شواہد چھپانے کا الزام لگایا جسے کریملن مسترد کرتا ہے۔

گرٹسئیف روس کے ان کئی فوجی شخصیات میں سے ایک ہیں جو گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے اندر مختلف حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک کار بم دھماکے میں روسی جنرل یاروسلاو موسکالک ہلاک ہوئے تھے جس پر بعد میں ایک مبینہ ’’یوکرینی خفیہ ایجنٹ‘‘ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فروری میں ایک اور واقعے میں ماسکو میں ایک بم دھماکے میں مشرقی یوکرین میں سرگرم روس نواز ملیشیا گروپ کے بانی آرمین سرکیسیان ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر