Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائبریری نے کتاب میں موجود یادگار تصویر جوڑے کو 72 برس بعد لوٹا دی

Now Reading:

لائبریری نے کتاب میں موجود یادگار تصویر جوڑے کو 72 برس بعد لوٹا دی
لائبریری نے کتاب میں موجود یادگار تصویر جوڑے کو 72 برس بعد لوٹا دی

دنیا میں اکثر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ کی ریاست مشی گن میں پیش آیا۔

مشی گن کی اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری میں صفائی پر معمور ایک شخص کو ڈونیٹ کی گئی کتاب کے اندر سے ایک یادگار تصویر ملی جو کہ  1953   میں شادی بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی تھی، تصویر جس میں ایک جوڑے کو اپنی شادی کے لباس میں دو دیگر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، تاہم لائبریری نے وہ قیمتی تصویر اس جوڑے کی نواسی کو 72 برس بعد واپس کر دی۔

اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ تصویر، جس پر “فرینک اور جوزفین روگیریلو، نانا-نونو” لکھا ہوا تھا ایک ڈونیٹ کی ہوئی کتاب کے اندر سے ملی۔

اس جوڑے کی نواسی سارہ روگیریلو کا کہنا تھا کہ ان کی بچپن کی ایک دوست، جس سے اب ان کی بات نہیں ہوتی، نے انہیں اس پوسٹ میں ٹیگ کیا، اور سارہ نے اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری کی یہ پوسٹ بھی پڑھی۔

سارہ کی دوست نے ان کے سر نیم سے انہیں پہچان کر دریافت کیا کہ اس تصویر میں موجود آپ کے خاندان کے افراد ہیں، جس پر سارہ روگیریلو نے تصدیق کی کہ یہ تصویر ان کے دادا دادی کی ڈیٹرائٹ میں 26 ستمبر 1953 کو ہونے والی شادی کی ہے۔

Advertisement

فرینک روگیریلو کا انتقال 2020 میں اور جوزفین کا 2023 میں ہوچکا ہے، جبکہ ان دونوں کی شادی کو 67 سال ہو چکے تھے۔

سارہ روگیریلو نے کہا کہ یہ تصویر اب ان کے خاندان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

سارہ نے کہا ان کے والد اور انہوں نے اس یادگار تصویر کو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، اور نہ ہی انہیں یہ معلوم تھا کہ یہ تصویر موجود ہے۔

سارہ نے کہا کہ اب وہ اسے فریم کروا کر اپنے گھر میں لگائیں گی کیونکہ یہ ایک زبردست اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر