Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا واٹس ایپ پر الزام: کیا صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کو دیا جا رہا ہے؟

Now Reading:

ایران کا واٹس ایپ پر الزام: کیا صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کو دیا جا رہا ہے؟
ایران کا واٹس ایپ پر الزام: کیا صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کو دیا جا رہا ہے؟

ایران نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر واٹس ایپ کو اپنے موبائل فونز سے ڈیلیٹ کر دیں۔

دوسری جانب پیغام رسانی کی عالمی شہرت یافتہ ایپ واٹس ایپ نے ایران میں اس کے خلاف چلائی جانے والی مبینہ مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ایرانی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

میٹا کی ملکیت میں کام کرنے والی اس ایپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ان جھوٹے الزامات پر گہری تشویش رکھتے ہیں، خدشہ ہے کہ یہ مہم ہماری سروس کو ایران میں بند کرنے کا جواز نہ بن جائے، خاص طور پر اس وقت جب لوگ آپس میں رابطے کے لیے ہم پر انحصار کر رہے ہیں۔

Advertisement

واٹس ایپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہ تو صارفین کی مخصوص لوکیشن ٹریک کرتے ہیں، نہ ہی کالز یا پیغامات کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی کے نجی پیغامات کو پڑھتے ہیں۔

کمپنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ کسی بھی حکومت کو بلک ڈیٹا فراہم نہیں کرتی۔

Advertisement

واضح رہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر میں اپنی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پالیسی کے باعث جانی جاتی ہے، جس کے تحت صارفین کے پیغامات صرف بھیجنے اور وصول کرنے والے افراد ہی پڑھ سکتے ہیں، حتیٰ کہ خود واٹس ایپ کو بھی ان تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر