Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں،ایران کی جوہری طاقت ختم کردی،ٹرمپ کا پھردعویٰ

Now Reading:

عالمی ادارے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں،ایران کی جوہری طاقت ختم کردی،ٹرمپ کا پھردعویٰ
ٹرمپ کا بھارت کو اقتصادی انتباہ: "ٹیرف لگائیں گے، ڈیل ابھی فائنل نہیں"

امریکی صدر ٹرمپ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں / فوٹو

عالمی ادارے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں،ایران کی جوہری طاقت ختم کردی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے  پھر دعویٰ کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پھرکہا کہ ہم نے پوری طاقت سے ایران کی جوہری طاقت ختم کردی۔ انہوں نے اس حوالے سے نیویارک ٹائمز،سی این این اور دیگر عالمی اداروں کی خبروں کومسترد کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ایران اور سرائیل اب جنگ سے تھک چکے، میرا نہیں خیال وہ اب سیزفائرکی خلاف ورزی کرینگے۔

نیٹو سمٹ کے موقع پر پریس پریفنگ میں انہوں نے کہاکہ امن کے لئے کسی سے بھی بات کرنے کے لئے تیارہیں۔

ایران اب کئی سال تک ایٹمی طاقت حاصل نہیں کرسکے گا،امریکی صدر

Advertisement

ٹرمپ نے کہاکہ ہمارا مقصد ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا جس میں ہم کامیاب رہے۔ امریکی صدر نے کہاکہ اب چین کی مرضی ہے وہ ایران سے تیل خریدے یا امریکا سے۔

انہوں نے کہاکہ ایران اب کئی سالوں تک ایٹمی طاقت حاصل نہیں کرسکے گا۔ ترمپ نے کہاکہ افسوس ہوتاہے کہ نیویارک ٹائمز اور سی این این جیسے ادارے جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا مجھے یقین ہے کہ فردو جوہری تنصیب میں سب کچھ ختم ہوچکا۔  انہوں نے کہ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل قریب میں ایران سے کوئی معاہدہ کرینگے یا نہیں ؟۔

 

 پائیلٹس کی حوصلہ افزائی کے بجائے فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں،امریکی صدر

انہوں نے کہاکہ ہمارے پائیلٹس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی۔ ان کا کہناتھاکہ اس کے برعکس عالمی ادارے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایران پر حملے کے لئے 52 طیارے اڑائے ہم نے واپس بھجوائے۔

ٹرمپ کا کہناتھاکہ ایران نے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ امریکی صدر کا کہناتھاکہ ایران کو تعمیر نو کےلئے اب پیسوں کی ضرورت ہے۔

ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، ٹرمپ نے تعریف بھی کی

انہوں نے مشورہ دیا کہ چین اب چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتاہے ۔ امریکی صدر نے ایران کی تعریف بھی کی  کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروانے کاذکر کیا۔ انہوں نے کہا یوکرین سے روس پر حملے روکنے کے حوالے کوئی بات نہیں ہورہی ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر