روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
کابل سے نئے سفیر کی اسناد قبول کرنے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعاون کے فروغ کو تحریک ملے گی۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں روسی سفیر دیمتری زیرنوف نے افغان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی سےروسی سفیردیمتری زیرنوف کی ملاقات ہوئی، جس میں روسی سفیرنے حکومت کاباضابطہ فیصلہ سرکاری طور پر پہنچایا۔
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی امارت افغانستان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اقدام، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دوطرفہ تعاون ک کو مزید تقویت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کردیا
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت کے شعبوں سمیت خاص طور پر توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور انفراسٹرکچر میں بھی بڑے مواقع موجود ہیں
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ہم روس کے اس جرات مندانہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان شاء اللہ یہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔
اس طرح روس دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
