Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھائی لینڈکمبوڈیا جنگ پاک بھارت تنازع کی یاد دلاتی ہے،ٹرمپ ایک اورسیزفائرکیلئے متحرک

Now Reading:

تھائی لینڈکمبوڈیا جنگ پاک بھارت تنازع کی یاد دلاتی ہے،ٹرمپ ایک اورسیزفائرکیلئے متحرک
ٹرمپ کا زلزلے کے بعد سونامی وارننگ پرپیغام : شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

امریکی صدر ترمپ / فائل فوٹو

تھائی لینڈکمبوڈیاجنگ پاک بھارت تنازع کی یاد دلاتی ہے،ٹرمپ ایک اورسیزفائرکروانے کےلئے متحرک ہوگئے۔

امریکی صدرنے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سیز فائر کروانے کےلئے اہم اجلاس بلا لیا۔ اس سلسلے میں امریکی صدر کی جانب سے ایک تفصیلی ٹوئٹ بھی جاری کیاگیاہے۔

امریکی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کی طرف واپس آئیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر دونوں ممالک مذاکرت کی ٹیبل پر آجائیں تو مجھے خوشی ہوگی ۔ ان کا کہناتھاکہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل نکالا جائے۔

امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کےلئے امریکا کی جانب سے کردار ادا کرنے پیشکش بھی کی گئی۔

Advertisement

ٹرمپ نے جنگ ختم کروانے کے لیے دونوں ممالک پر تجارتی دباؤ ڈالنے کا امکان ظاہرکیاہے۔

اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر متعددپوسٹس میں کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات کی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ دونوں ممالک کوتنبیہ کی ہے کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی تو امریکا دونوں پر سخت تجارتی پابندیاں عائدکرے گا۔

انہوں نے لکھاک دونوں فریق فوری جنگ بندی اور امن کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ وہ امریکا کے ساتھ دوبارہ تجارتی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدرکا کہناتھاکہ جو ہم اس وقت تک مناسب نہیں سمجھتے جب تک لڑائی بند نہ ہو۔’

Advertisement

ٹرمپ نے پہلے کمبوڈیا کے وزیرِاعظم ہون مانیت سے بات کی اور جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔

بعدازاں، انہوں نے تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم ویچایاچائی سے بھی بات کی اور جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے اس صورتحال کا موازنہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر سے کیا۔ ان کاکہناتھاکہ یہ جنگ مجھے بھارت اور پاکستان تنازع کی بہت یاددلاتی ہے،جسے کامیابی سے روکاتھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر