Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نے سونے کے مجسمے سے لیس نیا پرفیوم متعارف کرادیا

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ نے سونے کے مجسمے سے لیس نیا پرفیوم متعارف کرادیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سونے کے مجسمے سے لیس نیا پرفیوم متعارف کرادیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وکٹری 45-47 نام کے پرفیومز کی نئی رینج متعارف کرا دی ہے۔

اس پرفیوم کی سب سے خاص بات بوتل پر ڈونلڈ ٹرمپ کا خوبصورت طلائی مجسمہ کا موجود ہونا ہے، ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ خوشبو خود بھی خریدیں اور اپنے پیاروں کو  بھی تحفے میں دیں۔

یہ پرفیومز اُن مختلف مصنوعات کا حصہ ہیں جن پر ٹرمپ کی ذاتی برانڈنگ موجود ہے اور جنہیں وہ اپنی ممکنہ انتخابی مہم کے لیے فنڈنگ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق یہ پرفیومز “فتح، طاقت اور کامیابی” کی علامت ہیں اور یہ مرد و خواتین دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے اپنے فالورز کو مشورہ دیا کہ وہ خود بھی ایک بوتل خریدیں اور اپنے چاہنے والوں کو بھی تحفے میں دیں۔ انہوں نے پیغام کے اختتام پر خوشی، لطف اور جیت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ خوشبومرد حضرات اور خواتین دنوں کے لیے علحیدہ ورژنز میں دستیاب ہے، اور ہر 100 ملی لیٹر بوتل کی قیمت 249 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

برانڈ کی ویب سائٹ پر مردوں کے لیے مخصوص خوشبو کو “طاقتور، مردانہ خوشبو جس کی خوشبو دیرپا اور شائستہ ہو” کے طور پر بیان کیا گیا ہے، اور یہ ان مردوں کے لیے بنائی گئی ہے “جو طاقت، اعتماد اور مقصد کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔”

خواتین کے لیے مخصوص “او ڈی پرفیوم” کو “نفیس، ہلکی مگر پرکشش خوشبو” کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جسے “اعتماد، خوبصورتی اور ناقابلِ شکست عزم” کی نمائندہ قرار دیا گیا ہے۔

ٹرمپ فریگرینس وہی کمپنی تیار کر رہی ہے جو اس سے قبل ٹرمپ اسنیکرز اور ٹرمپ بائبلز فروخت کر چکی ہے۔

اسی کمپنی نے مرد حضرات اورخواتین دونوں کے لیے، فائٹ فائٹ فائٹ نامی ایک اور خوشبو بھی متعارف کرائی ہے، جس کی بوتل پر ٹرمپ کے دستخط موجود ہیں۔ اس سے قبل ایک پرفیوم ایسا بھی لانچ کیا گیا تھا جس پر ٹرمپ کے سنہری مجسمے کا ڈھکن لگا تھا۔ یاد رہے، ٹرمپ نے دسمبر 2024 میں اس نئے پرفیوم کا اعلان کیا تھا، جوکہ ان کے پہلے پرفیوم کا تسلسل ہے۔

تاہم، ویب سائٹ کے نچلے حصے میں چھوٹے الفاظ میں درج ایک نوٹس کے مطابق “ٹرمپ فریگرینس کو ڈونلڈ جے ٹرمپ، ٹرمپ آرگنائزیشن، یا ان کے کسی بھی ذیلی ادارے یا نمائندے نے ڈیزائن، تیار، تقسیم یا فروخت نہیں کیا ہے۔ ایل سی سی 45 فٹ ویئر، ٹرمپ کے نام، تصویر اور مشابہت کو ایک لائسنس معاہدے کے تحت استعمال کرتا ہے، جسے شرائط کے مطابق منسوخ یا واپس لیا جا سکتا ہے۔ GetTrumpFragrances.com  کا کسی سیاسی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

Advertisement

یہ نئی پراڈکٹ ایک جانب برانڈ مارکیٹنگ کی مہم کا حصہ ہے، تو دوسری جانب اسے امریکی صدر کے حامیوں کے لیے ایک یادگار اور جذباتی لگاؤ علامت کے طور پر بھی پیش کیا جارہا ہے، جس میں خوشبو کے ساتھ وفاداری بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر