Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک ان کاؤنٹرز شروع کردیے

Now Reading:

’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک ان کاؤنٹرز شروع کردیے
’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک ان کاؤنٹرز شروع کردیے

“آپریشن مہادیو کے تحت بھارتی فوج کا فیک انکاؤنٹرز کا نیا سلسلہ، پاکستانی قیدیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب”

بھارت نے ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے نیا مذموم فوجی منصوبہ ’’آپریشن مہادیو‘‘ شروع کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ’’آپریشن مہادیو‘‘ کے نام پر غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک ان کاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ ’’آپریشن سندور‘‘ کی خفت مٹائی جاسکے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک ان کاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کی ناکامی سے بوکھلاہٹ میں اضافہ، بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے

Advertisement

سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کرجانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ  طریقے سے ان کاؤنٹر میں شہید کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا جب کہ 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتاچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کو بتاچکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ حسب روایت فیک ان کاؤنٹر زکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی  طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کرکے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جاسکتے ہیں جب کہ بھارتی حراست میں رکھے گئے ان  افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام زمانہ ہے، آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے جب کہ پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر