Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ، ٹرمپ کا دعویٰ

Now Reading:

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ، ٹرمپ کا دعویٰ
اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ اس مدت کے دوران فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے نمائندوں نے اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر ایک طویل اور بامقصد ملاقات کی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس بھی اس مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گی، اگر حماس نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو خطے میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ میڈیا گفتگو میں کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا امکان اگلے ہفتے تک پیدا ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے اور ان سے براہ راست ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں امریکا کا تیسرا دورہ ہوگا جس سے ان کی صدر ٹرمپ کے ساتھ دوستی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر اس دورے کے انتظامات کے لیے ان دنوں واشنگٹن میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر