Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکساس میں خوفناک سیلاب؛ کیمپ میں موجود 27 لڑکیاں اور منتظمین ہلاک

Now Reading:

ٹیکساس میں خوفناک سیلاب؛ کیمپ میں موجود 27 لڑکیاں اور منتظمین ہلاک
ٹیکساس میں خوفناک سیلاب؛ کیمپ میں موجود 27 لڑکیاں اور منتظمین ہلاک

ہیوسٹن: ٹیکساس میں واقع گرمیوں کے مشہور گرلز کیمپ ’’کیمپ میسٹک‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 27 لڑکیاں اور کیمپ کے منتظمین جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کیمپ کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ’’ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ غم میں ڈوبے ہوئے ہیں جو اس ناقابلِ تصور سانحے سے گزر رہے ہیں، ہم ان کے لیے دعاگو ہیں‘‘۔

کیمپ میسٹک کے مالک اور ڈائریکٹر ڈک ایسٹ لینڈ کے پوتے نے سوشل میڈیا پر افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے دوران لڑکیوں کو بچاتے ہوئے ان کے دادا بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کیمپ کی انتظامیہ کے مطابق وہ مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں جب کہ حکام اب بھی لاپتہ لڑکیوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب 4 جولائی کی صبح کیمپ کے قریب سے گزرنے والا گواڈیلوپ دریا صرف دو گھنٹوں میں 20 فٹ سے زائد بلند ہوگیا جس نے کیمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بیان کے آخر میں کیمپ نے مزید کہا ’’ہم سب متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں اور ان کی پرائیویسی و وقار کا احترام کرتے ہیں۔ خدا ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر