
شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت ہنون میں حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی لاپتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد کے متلاشی 700 سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی Yahalom یونٹ کا حصہ تھے، ہلاک اہلکار غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے تھے، حملے کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کے زیر قبضہ 75 فیصد حصےمیں سے زیادہ تر خالی کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے دیگر 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنا غیر ضروری ہے، غزہ کے بقیہ 25 فیصدعلاقےمیں جنگ سے یرغمالیوں کو خطرہ ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کےبعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، غزہ میں حماس کےساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہوجائےگی، 10 زندہ یرغمالی، ہلاک میں سے نصف یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News