چین نے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر بھارتی میڈیا میں آنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ تبت جیسے حساس معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے باز رہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین روایتی دوست ملک ہیں اور دونوں کے درمیان دفاعی تعاون معمول کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے اہم پڑوسی ملک ہیں اور بیجنگ ان کے درمیان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
بھارت کو وارننگ: تبت کے معاملات کو سیاسی نہ بنایا جائے
ترجمان نے بھارت کو وارننگ دی کہ وہ تبت سے جڑے معاملات کی حساس نوعیت کو سمجھے اور انہیں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا بند کرے۔
انہوں نے دلائی لامہ کو ’’سیاسی پناہ گزین‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کے لبادے میں چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس پر بیجنگ کو شدید تحفظات ہیں۔
چین کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مکالمے کی حمایت
ماؤ ننگ نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان مکالمے اور مشاورت کا حامی ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
