امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور آنے والے بدترین سیلاب سے ریاست کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جہاں ہلاک افراد کی تعداد 82 ہو گئی۔
امریکی حکام کے مطابق سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے، تاہم سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 51 ہلاکتیں، 27 لاپتہ لڑکیاں نہ مل سکیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند روز میں ریاست ٹیکساس کے سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں طوفانی بارشوں کے بعد ٹیکساس کے دریا میں آنے والے خوفناک سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلامیہ جاری کردیا جبکہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجینسی کو بھی متحرک کردیا گیا ہے اور امدادی آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
