Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیشی ایئر فورس کا طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

Now Reading:

بنگلادیشی ایئر فورس کا طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق
بنگلادیشی ایئرفورس کا طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا ایک لڑاکا طیارہ پیر کے روز دارالحکومت ڈھاکا میں واقع ایک اسکول پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ شمالی ڈھاکا کے دیاباری علاقے میں واقع مل اسٹون اسکول اینڈ کالج کیمپس میں پیش آیا جہاں طیارہ دن 1 بج کر 18 منٹ پر گرا جب کہ حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عبوری وزیر اعظم محمد یونس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 83 زخمی طلبہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے جب کہ واقعے کے فوری بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جلتے ہوئے ملبے پر قابو پانے کی کوشش کی۔

حکومت کا یوم سوگ کا اعلان

Advertisement

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے یوم سوگ اور خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔

عبوری وزیر اعظم حمد یونس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ’’میں اس افسوس ناک واقعے پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’یہ پوری قوم کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر صورتحال سے نمٹیں‘‘۔

بس آگ اور دھواں ہی نظر آیا

عینی شاہدین، خصوصاً طلبہ کے والدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت اسکول میں ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی اور اس کے فوراً بعد آسمان پر راکھ اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مسعود طارق نامی ایک استاد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ’’میں اپنے بچوں کو لینے اسکول گیا تھا، جب گیٹ پر پہنچا تو محسوس ہوا کہ کچھ پیچھے سے آ رہا ہے۔ ایک دھماکہ ہوا اور  پیچھے مڑ کر دیکھا تو بس آگ اور دھواں ہی تھا‘‘۔

اسی اسکول کی ایک 16 سالہ طالبہ رفیقہ طحٰہ کا کہنا ہے ’’میں ویڈیوز دیکھ کر خوف زدہ ہوگئی تھی، یا اللہ! یہ تو میرا اسکول ہے‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ مل اسٹون اسکول اینڈ کالج میں 4 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ کو تعلیم دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر